Time 13 فروری ، 2025
کھیل

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید 2 میڈلز جیت لیے

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید 2 میڈلز جیت لیے
 رابعہ غریب اور زینب رضوان نے ویمنز ماسٹرز کے روڈ ریس مقابلوں میں گولڈ اور برانز میڈل جیتا۔:فوٹو—پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید 2  میڈلز اپنے نام کرلیے۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ  میں پاکستان کی رابعہ غریب اور زینب رضوان نے ویمنز ماسٹرز کے روڈ ریس مقابلوں میں گولڈ اور برانز میڈل جیتا۔

رابعہ غریب نے 50+ ایج گروپ کی کیٹیگری میں 42 عشاریہ 8 کلو میٹر کی ریس 1 گھنٹہ 18 منٹ 21 سیکنڈز میں مکمل کی۔

رابعہ اپنی ایج کیٹیگری میں واحد سائیکلسٹ تھیں۔ ریس مکمل کرنے پر وہ گولڈ میڈل کی حقدار بنیں۔

خواتین کی 40 سے 44 ایک گروپ کی کیٹیگری میں زینب رضوان نے برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنی ریس ایک گھنٹہ 15 منٹ اور 13 سیکنڈز میں مکمل کی۔

مزید خبریں :