Time 13 فروری ، 2025
دنیا

ویڈیو: پھاٹک پر پھنسی گاڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، ڈرائیور بال بال بچا

امریکا میں ایک مسافر ٹرین نے ٹریک کے درمیان پھنسی گاڑی کو ٹکر دے ماری۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اوٹاہ کے شہر لیٹون میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کے درمیان پھنس گئی اور وہاں سے نہ نکل سکی۔

اوٹاہ ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی جیسے ہی سگنل بند ہونے کے بعد پھاٹک کے گیٹ کے پاس آکر رکتی ہے تو پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے اسے ٹکر دے ماری جس سے وہ گاڑی ریل کی پٹری کے درمیان چلی جاتی ہے اور پھاٹک کے دونوں گیٹ (ممکنہ طور پر آٹومیٹک) نیچے ہوکر بند ہوجاتے ہیں کیونکہ ٹرین پھاٹک سے کچھ ہی دور ہوتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور  وہاں سے گاڑی کو نکالنے کے لیے گاڑی کو ریورس کرتا ہے اور گاڑی  پھاٹک کے گیٹ سے ٹکراتی ہے مگر نکل نہیں پاتی اور اس کے پہیے بھی پٹریوں میں پھنسے ہیں جس کے بعد ڈرائیور ٹرین کو آتا دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا اور اس کی جان بچ گئی تاہم اس کی گاڑی ٹرین کی ٹکر سے بری طرح متاثر ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پھاٹک پر پیش آنے والا واقعہ ایک ہفتے پرانا ہے جس کی ویڈیو اب جاری کی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :