Time 13 فروری ، 2025
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔

100 انڈیکس آج ایک موقع پر ساڑھے 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 478 تک گیا جو رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے لیکن یہ پیش رفت کاروبار کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکی اور  100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس 937 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے 30.96 ارب روپے میں ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہوکر 13922 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :