Time 16 فروری ، 2025
دنیا

امریکا سے نکالے گئے مزید 120 غیر قانونی تارکین وطن بھارت پہنچ گئے

امریکا سے نکالے گئے مزید 120 غیر قانونی تارکین وطن بھارت پہنچ گئے
آج ایک اور پرواز مزید157 بھارتی تارکین وطن کو لے کربھارت پہنچے گی/ فائل فوٹو

نئی دہلی: امریکا سے گزشتہ روز غیر قانونی طور پر مقیم 120 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جو خصوصی پرواز کے زریعے بھارت پہنچ چکے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت نکالے گئے مزید 120 بھارتی شہری خصوصی پرواز کے زریعے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کےکریک ڈاؤن کے تحت ڈی پورٹ کیے جانے والے بھارتی شہریوں کا یہ دوسرا گروپ ہے جبکہ آج ایک اور پرواز  مزید157 بھارتی تارکین وطن کو لے کربھارت پہنچے گی۔

واضح رہے اس سے قبل 5 فروری کو 104 شہری امریکی طیارے میں بھارت پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق زیادہ تر ڈی پورٹ افراد غیر قانونی طور پر ڈنکی روٹس کے ذریعے امریکامیں داخل ہوئے تھے۔ 

مزید خبریں :