16 فروری ، 2025
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو دبئی میچز کے لیے باکس ملا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے متعلقہ حکام سے باکس فروخت کرنے کا کہہ دیا، باکس کی مالیت 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے اور اس باکس میں 30 نشستیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں 19 نومبر سے شروع ہونے جا رہی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا۔