Time 16 فروری ، 2025
کاروبار

معاشی تجزیہ کار نے تیز رفتار معاشی نمو کی مخالفت کر دی

سینیئر معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے تیز رفتار معاشی نمو کی مخالفت کر دی۔

جیو نیوز کے پروگرام کر ڈالو میں بات چیت کرتے ہوئے محمد سہیل نے کہا کہ اگر ہم نے تھوڑا سا بھی ایکسیلریٹر پر پیر رکھا تو درآمدات بڑھنے لگیں گی جو دو ماہ سے بڑھ بھی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے مہنگائی کو سنگل ڈیجیٹ میں رکھ کر گروتھ کی جائے، ایسا نہ ہو کہ معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو تو مہنگائی بھی بڑھ جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر عالمی معیارات سے اب بھی بہت کم ہیں، ہم ابھی 6 فیصد معاشی نمو کے لیے فٹ نہیں، اس کے لیے ہمیں بجلی سستی کرنی پڑے گی۔ 

معاشی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اگلے دو چار سال ہم چار ساڑھے چار فیصد معاشی نمو کر سکتے ہیں، اگر زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ہو گئے تو معاشی نمو 6 فیصد ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :