Time 17 فروری ، 2025
پاکستان

امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی

امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی
 حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمین کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کل تعریفی اسناد دی جائیں گی/ فوٹو 

امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو کل امریکی قونصل جنرل تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمین کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے کل تعریفی اسناد دی جائیں گی، یہ خصوصی تقریب 18 فروری کی دوپہر ہوگی۔ 

امریکی خاتون کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی

ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن بہاول دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار،  امیگریشن آفیسرز غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی، نوشین اختر، ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ، پروٹوکول آفیسر، سید دانش، فرقان رحیم، صغیر احمد، ڈائریکٹر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس احسان اللہ، ائیرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ تنیو اور ڈاکٹر چنی لال کو ایک خصوصی تقریب میں تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

مزید خبریں :