Time 18 فروری ، 2025
پاکستان

پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کےموقع پر جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیا—فوٹو: اسکرین گریب

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں،پاکستان امریکی صدر کےساتھ انگیج ہوسکتاہے۔

بلاول بھٹو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کےموقع پر جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں مگر پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں پاکستان امریکی صدر سے انگیج ہوسکتاہے۔

مزید خبریں :