Time 18 فروری ، 2025
کھیل

ایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ

ایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے__فوٹو: فائل

ایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی  سے آؤٹ ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :