Time 18 فروری ، 2025
کھیل

ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں: محمد رضوان

ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں: محمد رضوان
حارث رؤف 80 فیصد فٹ ہے ، حارث رؤف نے بولنگ بھی کی،جم بھی کررہا ہے وہ فٹ ہوچکا ہے: کپتان قومی ٹیم/ اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کو اس ایونٹ کو انجوائےکرنا چاہیے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوشی کی بات ہے،خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سےمیچ میں کامیاب ہو۔

محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں ، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، جو کمی بیشی ہے وہ بھی دور ہوجائے گی ، حارث رؤف 80 فیصد فٹ ہے ، حارث رؤف نے بولنگ بھی کی،جم بھی کررہا ہے وہ فٹ ہوچکا ہے۔

کپتان نے کہا کہ ٹیم کے 15کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں ، میں صرف ٹاس یا پریس کانفرنس کےلیے آتا ہوں، ہم سینئر پلیئر ہیں ذمہ داری زیادہ بنتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ہوئی کہ بابر اعظم اوپن نہیں کرے گا، ہماری کارکردگی میں تسلسل نہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ کھلاڑی کے سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے، ہمیں نیوزی لینڈ سے زیادہ اچھا کھیلنا ہوگا، ہر کھلاڑی پُرامید ہے اور خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان کو ٹائٹل مل جائے، ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہےہیں۔

مزید خبریں :