Time 18 فروری ، 2025
دنیا

یوکرین جنگ کے خاتمےکیلئے امریکا اور روس مذاکراتی ٹیمیں مقررکرنے پر متفق ہوگئے

یوکرین جنگ کے خاتمےکیلئے امریکا اور روس مذاکراتی ٹیمیں مقررکرنے پر متفق ہوگئے
روسی حکام کے مطابق صدر پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے،فوٹو: روسی وزارت خارجہ

امریکا اور  روس کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا اور روس کی اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہا کہ روسی وفد سے 4 اصولی باتوں پر اتفاق ہوا ہے تاہم کئی نکات پر یورپی یونین کو بھی شامل ہونے کی ضرورت ہوگی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امریکا کو بتا دیا کہ نیٹو کی توسیع روس کے لیے براہ راست خطرہ ہے، تاہم امریکا روس سفارتی مشنز کے لیے تمام رکاوٹوں کو ہٹانے، مفاہمتی لائحہ عمل تیار کرنے، امریکا روس تعاون کی بحالی کی شرائط طے کرنے اور معاشی تعاون میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ 

روسی حکام کے مطابق صدر پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

دوسری جانب  یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے یوکرین کو شامل کیے بغیر جنگ کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوسکتا، بات چیت میں یورپ اور ترکیہ کو بھی شامل ہونا چاہیے۔


مزید خبریں :