Time 19 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

کیا پاکستان میں کوئی پولیس والا میرا ہاتھ تھامنے کو تیار نہیں؟ راکھی ساونت

کیا پاکستان میں کوئی پولیس والا میرا ہاتھ تھامنے کو تیار نہیں؟ راکھی ساونت
حال ہی میں میزبان متھیرا سے کی گئی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے ڈوڈی خان اور مفتی قوی کے پروپوزل سے متعلق گفتگو کی/فوٹوفائل

بالی وڈ ماڈل واداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار ڈوڈی خان اور  مفتی قوی کی جانب سے شادی کے پروپوزل کے  بعد  پاکستانی پولیس اہلکار سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں میزبان متھیرا سے کی گئی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے  ڈوڈی خان اور مفتی قوی کے پروپوزل سے متعلق بات کی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ بالی وڈ میں آئٹم سونگ کا آغاز میں نے کیا، میں ایک شریف لڑکی ہوں، ڈوڈی خان نے مجھ سے شادی کا کہہ کر یوٹرن لے لیا، وہ ڈیڑھ سال سے مجھ سے تعلق میں تھے، پہلے انہوں نے مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا اس کے بعد مجھے بھائی سے شادی کروانے کا کہہ دیا۔ میں انسان ہوں چاکلیٹ نہیں۔

مفتی قوی سے شادی کے پروپوزل سے متعلق سوال پر راکھی  نے بتایا کہ مفتی قوی کے پروپوزل کا سن کر میں بے ہوش ہوگئی تھی کیوں کہ ثناء خان کی طرح  میں بھی مولانا سے ہی شادی کی خواہش مند ہوں،  قوی خان مجھے بہت پسند ہیں لیکن ان کو جم جاکر اپنا وزن تھوڑا کم کرنا چاہیے  انہیں ڈوڈی خان کی طرح باڈی بنالینی چاہیے۔

راکھی نے مزید کہا کہ میری فیملی میں بھائی کے علاوہ کوئی نہیں ہے،  والد کی خواہش تھی کہ میری شادی ایک پولیس اہلکار سے ہو، مجھے پاکستانی اہلکار بے حد ہینڈسم لگتے ہیں، کیا پاکستان میں کوئی پولیس اہلکار میرا ہاتھ تھامنے کیلئے تیار نہیں؟

مزید خبریں :