Time 19 فروری ، 2025
پاکستان

مصطفیٰ اغوا و قتل کیس: ملزم ارمغان کے میڈیکل کی رپورٹ سامنے آگئی

مصطفیٰ اغوا و قتل کیس: ملزم ارمغان کے میڈیکل کی رپورٹ سامنے آگئی
جیو نیوز نے ملزم ارمغان کے 10 فروری کو ہونے والے میڈیکل کی رپورٹ حاصل کر لی ہے۔ فوٹو فائل

کراچی: نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

جیو نیوز نے ملزم ارمغان کے 10 فروری کو ہونے والے میڈیکل کی رپورٹ حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کو 3 بج کر 55 منٹ پر میڈیکو لیگل کے لیے پیش کیا گیا، تفتیشی افسر انسپکٹر امیر علی ملزم ارمغان کو ہتھکڑی کے ہمراہ جناح اسپتال لائے۔

رپورٹ میں ہے کہ ملزم ارمغان کی حالت بہتر اور بات چیت کر رہا تھا، ملزم کا بلڈ پریشر نارمل اور وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کے کولہوں پر سرخ نشانات موجود تھے، ملزم کے کانوں کے پیچھے اور کہنیوں پر بھی کسی سخت چیز کی چوٹ کے سرخ نشانات موجود تھے۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے مرکزی ارمغان غازی کو 8 فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن سے پولیس مقابلے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

کیس کے شریک ملزم شیراز نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ ارمغان نے مصطفیٰ کو پہلے بنگلے پر مارا اور پھر ہم اسے اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے گئے جہاں ارمغان نے پیٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگا دی۔

گزشتہ روز عدالت نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان غازی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

مزید خبریں :