19 فروری ، 2025
کراچی : پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے میچ میں ہی قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کا شکار ہوگئے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران فخر زمان گرپڑے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
فخر زمان کچھ دیر بعد گراؤنڈ میں واپس آئے اور فیلڈنگ کی لیکن کچھ ہی دیر میں وہ پھر سے واپس چلے گئے۔
بعدازاں وہ واپس میدان میں آئے اور پھر اننگز کے آخر تک فیلڈنگ کی۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ فخر زمان فیلڈنگ کرتے ہوئے کھنچاؤ کا شکار ہوئے، ان کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے۔