Time 20 فروری ، 2025
کاروبار

اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد

اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد
فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (پی آر بی سی)  نے اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد کیا جس میں ریٹیل سیکٹر کے  اہم اسٹیک ہولڈرز،  پالیسی سازوں  اور  انڈسٹری کے سرکردہ  رہنماؤں نے  شرکت کی، کانفرنس کا موضوع  ریٹیل کا جدید تصور: اختراع، تعاون اور فروغ تھا، جس کے تحت ریٹیل کے مستقبل پر  تفصیلی گفتگو کی گئی۔

کانفرنس میں مختلف پینل مباحثوں کے دلچسپ لائن اپ اور کلیدی خطابات شامل تھے، جن کا مقصد ریٹیل سیکٹر میں تعاون اور ترقی کو فروغ دینا تھا۔

تقریب کا آغاز پی آر بی سی کے چیئرمین زید بشیر کے افتتاحی کلمات سے ہوا جس کے بعد وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کلیدی خطاب میں ریٹیل سیکٹر کی معیشت میں اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی آر بی سی زید بشیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹیل پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جو جی ڈی پی میں نمایاں حصہ ڈالنے کے ساتھ لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتے ہوئے تجارت کو فروغ دے رہا ہے، یہ کانفرنس ہمارے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم اس شعبے میں جدت، اشتراک اور ترقی کے ذریعے آگے بڑھیں گے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے حکومتی معاونت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضبوط ریٹیل سیکٹر ایک مستحکم معیشت کے لیے ناگزیر ہے، حکومت ریٹیلرز کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے ترقی اور ڈیجیٹل ایڈوانسمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

کانفرنس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹیل ایک تبدیلی کے دوراہے پر ہے، اور اس کی ترقی میں ٹیکنالوجی کا استعمال کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پبلک پرائیویٹ اشتراک ایک مضبوط اور متحرک ریٹیل ایکو سسٹم کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔"

کانفرنس میں مختلف اہم پینل مباحثے بھی منعقد کیےگئے۔

مزید خبریں :