Time 20 فروری ، 2025
پاکستان

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے  پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی
فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پرووینشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کردی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے  پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی

اعلامیے کے مطابق آئندہ 2 برسوں کے لیے پی ایم ایس ٹیسٹ کےمواقع بھی 3 سے بڑھا کر 4 کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :