Geo News
Geo News

Time 21 فروری ، 2025
پاکستان

سندھ حکومت کا ذہین اور ضرورت مند طلبا کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا ذہین اور ضرورت مند طلبا کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان
فوٹو: فائل

سندھ حکومت  نے ذہین اور ضرورت مند 6  طلبا کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

لندن میں بھٹو اسکالر شپ پروگرام کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 اسکالر شپ طلبا اور 3 طالبات کے لیے ہوں گی، طلبا کے انتخاب کیلئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلبا کو اسکالرز شپ دی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی 2 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر ہے جرائم کا مسئلہ موجود ہے،  سیف سٹی پروگرام کے تحت کراچی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔