21 فروری ، 2025
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالرتک لے جانے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں پرتوجہ دی جائے اور 5 سال میں برآمدات60 ارب ڈالرتک لے جانے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے جعلی ادویات کے خلاف صوبائی حکومتوں کے تعاون و مشاورت سے آپریشن کرنے اور اسلام آباد کے مضافات، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں موبائل اسپتالوں کے قیام کی بھی ہدایت کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت رمضان پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے فی خاندان امداد دے گی۔