Time 21 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی ائیرپورٹ سے 24 گھنٹوں کے دوران 36 مسافر آف لوڈ

کراچی ائیرپورٹ سے 24 گھنٹوں کے دوران 36 مسافر آف لوڈ
ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر 13 عمرہ زائرین کو سعودیہ جاتے ہوئے روکا گیا: امیگریشن ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: 13 ممالک کے 36 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر پروازوں سے آف لوڈ کردیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ترکیہ، رومانیہ، سنگاپور اور سعودیہ سمیت 13 ملکوں کے 36 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر پروازوں سے آف لوڈ کردیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر 13 عمرہ زائرین کو سعودیہ جاتے ہوئے روکا گیا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران، تھائی لینڈ، ترکی، سنگاپور، جارجیا، صومالی لینڈ، امارات اور فجی کے 11 مسافروں کو وزٹ ویزے پر جاتے ہوئے پروازوں سے اتارا گیا جب کہ یونان کے رہائشی کارڈ کے حامل مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور رومانیہ کے ورک ویزا کے 7 مسافروں کو بھی مختلف دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ 

مزید خبریں :