22 فروری ، 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کے بیٹے ایکس کی جانب سے ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے صاف کی گئی تھی جسے اب ٹرمپ نے بدل دیا ہے۔
چند روز قبل ایلون مسک نے اپنے چھوٹے بیٹے ایکس کے ہمراہ امریکی صدارتی دفتر میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی اور اس دوران انہیں حکومتی اخراجات کم کرنے پر بریفنگ بھی دی تھی۔
اس ملاقات کی خاص بات ایلون مسک کے بیٹے کی شرارتیں تھیں جسے کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کیا تھا، مسک کے بیٹے کو کبھی والد کی نقل اتارتے اور کبھی ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب جا کر کچھ کہتے سنا گیا تھا اور اس ملاقات کی بہت سی میمز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
اس ملاقات کے دوران ایلون مسک کے بیٹے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کی ٹیبل کے ساتھ کھڑے ہو کر ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے صاف کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔
اب اطلاعات ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دفتر کی 145 سال پرانی وہ تاریخی میز تبدیل کر دی ہے جس سے ایلون مسک کے بیٹے نے ناک میں انگلی ڈال کر صاف کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ جو ماضی میں خود کو جراثیم سے خوفزدہ شخص قرار دے چکے ہیں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اوول آفس کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے آگے تاریخ میز کی جگہ نیا ڈیسک دکھایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ایک عارضی تبدیلی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ نے یہ ڈیسک ایلون مسک کے بیٹے کی جانب سے ناک سے انگلی نکال کر ہاتھ صاف کرنے کی وجہ سے تبدیل کی ہے یا کسی اور وجہ سے۔
ٹرمپ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد صدر کے پاس چوائس ہوتی ہے کہ وہ 7 میں سے کسی ایک ڈیسک کا انتخاب کرے، موجودہ ڈیسک بھی بہت مشہور ہے جسے جارج ڈبلیو بش سمیت دیگر صدور استعمال کر چکے ہیں۔