23 فروری ، 2025
واشنگٹن: امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے رکن ایلون مسک نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پورے ہفتے کیے گئے کاموں کی وضاحت دینی ہوگی۔
ایلون مسک کی جانب سے اپنے ایک ایکس پوسٹ میں کہا گیا کہ وفاقی ملازمین کو ایک ای میل موصول ہوگی جس کے بعد انہیں وضاحتی ای میل دینا ہوگی کے انہوں نے پورے ہفتے کیا (کتنا) کام کیا ہے۔
امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے رکن ایلون مسک نے مزید کہا کہ ای میل کا جواب نہ دینے والے وفاقی ملازمین کو مستعفی سمجھا جائے گا۔