23 فروری ، 2025
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف 241 رنز ہی بناسکی، بڑے میچ میں کم ٹارگٹ دینے میں ڈاٹ بالز کا اہم کردار رہا۔
پاکستانی بیٹرز نے اننگز کی ابتدائی 161 گیندوں پر ڈاٹ بالز کی سنچری بنالی، پاور پلےکو بھی ڈاٹ بالز کے لیے خوب استعمال کیا اور ٹُک ٹُک کرکے وقت گزارا۔
اس کے علاوہ پاکستانی بیٹرز ڈراپ کیچز سے بھی فائدہ نہ اٹھاسکے اور زیادہ اسکور نہ بناسکے۔
قومی ٹیم کے کپتان رضوان کا 33 ویں اوور میں کیچ ڈراپ ہوا اور وہ 34 ویں اوور میں ہی کلین بولڈ ہوگئے۔
سعود شکیل کا بھی 34 ویں اوور میں کیچ ڈراپ ہوا اور وہ بھی اگلے ہی اوور میں پانڈیا کو اپنی وکٹ تھما گئے۔