Time 23 فروری ، 2025
کھیل

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی سردار نامی گھوڑے نے جیت لی

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2025 سردار نامی گھوڑے نے جیت لی۔

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری تھے جو ہیلی کاپٹر پر لاہور ریس کلب پہنچے۔

پاکستان ڈربی ڈے ریس کے سلسلے میں لاہور ریس کلب میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے اور سرپٹ دوڑتے گھوڑے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

2400 میٹر طویل پاکستان ڈربی میں 15 شہہ سواروں میں مقابلہ تھا، ریس کے دوران چار شہہ سوار گھوڑوں سے گرے اور اذان نامی شہہ سوار شدید زخمی ہوا تاہم ریس جاری رہی اور سردار نامی گھوڑے نے میدان مار لیا۔

فاتح سردار ٹرافی کے ساتھ 64 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا حقدار قرار پایا۔

پاکستان ڈربی ڈے کی دیگر ریسز میں وار کمانڈ، زوزا، مونی پرنس، ویسٹرن لیڈی، پرنسسز نور اور اسٹیٹس مین نے کامیابی حاصل کی جبکہ پریذیڈنٹ بریڈرز پاکستان کپ پرفیکٹ آگین نے جیتا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب سواروں میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید خبریں :