Time 23 فروری ، 2025
کھیل

بھارت نے جیت کے باوجود پاکستان کیخلاف میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بھارت نے جیت کے باوجود پاکستان کیخلاف میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بھارت سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے نام تھا— فوٹو: کرک انفو

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔

بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے جگہ پکی کرلی۔

بھارت نے پاکستان سے میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایک ایسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس ہار گئے اور یہ مسلسل 12 ویں بار بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ٹاس ہارا۔ 

12 ویں بار ٹاس ہار کر بھارتی ٹیم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور یہ ریکارڈ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 کے درمیان بنایا۔

اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے نام تھا اور 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 تک نیدرلینڈز کی ٹیم مسلسل 11 بار  ٹاس ہاری۔

بھارت نے جیت کے باوجود پاکستان کیخلاف میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
— فوٹو: وزڈن

مسلسل بطور کپتان ٹاس ہارنے کا ناپسنددہ ریکارڈ برائن لارا کے نام ہے اور وہ 12 بار ٹاس ہارے جبکہ روہت شرما بطور کپتان 9 ویں بار مسلسل ٹاس ہارا۔

مزید خبریں :