24 فروری ، 2025
چیمپئنز ٹرافی میں آج نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلادیش کے 64 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔
یہ بات یہاں قابلِ ذکر ہے کہ اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔