Time 24 فروری ، 2025
پاکستان

گورنر کے پی کی وزیراعظم سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست

گورنر کے پی کی وزیراعظم سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے بذریعہ خط وزیراعظم سے ائیرپورٹ کا نام شہید بے نظیر بھٹو کے نام پر رکھنے کی درخواست کی/ فائل فوٹو

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔

جیو نیوز کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی درخواست کی ہے۔ 

گورنر کے پی نے اپنے خط میں کہا کہ 21 جون2008 کو اس وقت کے وزیراعظم نے ائیرپورٹ کا نام بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنےکا اعلان کیا تھا اور 17 جولائی 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام ائیرپورٹ کا نام بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کا مقصد محترمہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا تھا، امید ہےکہ آپ مثبت ردعمل دیں گے۔ 

مزید خبریں :