Time 25 فروری ، 2025
کاروبار

آئی ایم ایف کے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے فنڈنگ پر پاکستان سے مذاکرات شروع

آئی ایم ایف کے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے فنڈنگ پر پاکستان سے مذاکرات شروع
فوٹو: فائل

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے فنڈنگ پر آئی ایم ایف وفد نے پاکستان پہنچ کر مذاکرات شروع کر دیے۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے فنڈنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف وفد نے پیر کو ملاقاتوں کا آغاز وفاقی وزارت خزانہ سے تعارفی ملاقات سے کیا۔

اس کے بعد صوبہ سندھ اور کے پی کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتو ں میں وزارت منصوبہ بندی، خزانہ ، موسمی تبدیلی اور صوبائی ای ڈی ایم اےس ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے گرین بجٹنگ کلائمٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی ٹریکنگ اور رپورٹنگ سمیت کلائمٹ بجٹنگ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے باقاعدہ درخواست کر رکھی ہے ۔

آئی ایم ایف کا وفد منگل کو پنجاب اور بلوچستان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کلائمٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن3روز قیام کرے گا، آئندہ ماہ آئی ایم ایف کی دوسری ٹیم بیل آؤٹ پیکج کیلئے پہنچے گی۔

مزید خبریں :