Time 27 فروری ، 2025
کاروبار

پاکستان میں مردوں کے مقابل کتنے فیصد خواتین کے بینک اکاؤنٹس ہیں؟

پاکستان میں مردوں کے مقابل کتنے فیصد خواتین کے بینک اکاؤنٹس ہیں؟
پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں: گورنر اسٹیٹ بینک/ فائل فوٹو

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے۔

ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بینکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں۔

گورنر نے بتایا کہ ملک میں خواتین کے بینک اکاؤنٹس کی تعداد بہت کم ہے، یہاں 80 فیصد مردوں اور 40 فیصد خواتین کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں۔

مزید خبریں :