27 فروری ، 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 5 سال کے ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہا ہےکہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے سڑک پر کم جگہ درکار ہوگی، اے آرٹی تین کوچز والی بس میں 300 سے زائد مسافروں کی گنجائش ہوگی۔
مریم نواز کے مطابق یہ مکمل سولرائزڈ سسٹم ہوگا، اسمارٹ سٹیشن پر بس چند منٹ میں چارج ہوجائےگی۔مسافروں کے لیے فاسٹ چارجنگ، وائیفائی، مانیٹرنگ کیمرے اور دیگر سہولیات ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ سسٹم لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالا میں متعارف کرایا جائےگا اور تین مراحل میں دس دس شہروں تک بڑھایا جائےگا۔
ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں چار سال میں یہ سسٹم مکمل کرنا چاہتے ہیں۔