28 فروری ، 2025
کراچی: رواں ماہ کے آخری کاروباری روز ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 500 روپے ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 863 فی اونس ہے۔
فروری کے مہینے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 8 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 468 روپے بڑھی، عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 71 ڈالر بڑھی ہے۔