Time 01 مارچ ، 2025
پاکستان

سندھ میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

سندھ میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل رات سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے تحت 2 مارچ کی رات سے 3 مارچ کی صبح تک سندھ کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 2 مارچ سے 3 مارچ تک سندھ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔

کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اس دوران شہر کا  دن کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔


مزید خبریں :