Geo News
Geo News

جرائم

بنوں میں قتل کا اشتہاری ملزم 11 سال بعد انٹرپول کے ذریعے عمان سے گرفتار

بنوں میں قتل کا اشتہاری ملزم 11 سال بعد انٹرپول کے ذریعے عمان سے گرفتار
ملزم شاہد خان کے خلاف سال 2014 میں بنوں میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا— فوٹو:ایف آئی اے

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں قتل کے مقدمے میں 11 سال سے مفرور اور اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے عمان سے گرفتار کر لیا گیا۔

امیگریشن حکام کے مطابق ملزم شاہد خان کے خلاف سال 2014 میں بنوں میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

حکام کا کہنا تھاکہ واردات کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ 

ملزم کی حوالگی کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ گرفتار ملزم کو پشاور منتقل کرکے ایف آئی اے نے کے پی پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے، مزید مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔