02 مارچ ، 2025
کراچی: زینب مارکیٹ مسجد میں تراویح پڑھانے پردوگروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زینب مارکیٹ مسجد میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا نماز تراویح پڑھانے کے معاملے پر ہوا جس کے بعد ایک گروپ کی جانب سے پریڈی تھانے پرحملے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ تھانے پر حملے کے دوران مظاہرین نے زیر حراست کچھ افراد کو چھڑانے کی کوشش کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو بھی کیا گیا اور گاڑیوں کےشیشے توڑنے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس حکام کے بعد شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔