Time 02 مارچ ، 2025
کھیل

گواسکر بھارت کیخلاف بولنے والے سابق انگلش کپتانوں پر برس پڑے، تنخواہوں کیلئے انحصار ہونیکا طعنہ بھی دیدیا

گواسکر بھارت کیخلاف بولنے والے سابق انگلش کپتانوں پر برس پڑے، تنخواہوں کیلئے انحصار ہونیکا طعنہ بھی دیدیا
مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے انڈیا کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنے کو ایڈوانٹیج قرار دیا تھا__فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کپتانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کھلاڑیوں کو ماتم نہ کرنے کا کہا اور ساتھ ہی تنخواہوں کے لیے بھارت پر انحصار ہونے کا بھی طعنہ دے ڈالا۔

خیال رہے کہ مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے انڈیا کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنے کو ایڈوانٹیج قرار دیا تھا۔

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ یہ سب لوگ عقلمند اور تجربہ کار ہیں، آپ یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم نے کوالیفائی کیوں نہیں کیا؟ مسلسل انڈیا پر فوکس کرنے کے بجائے کیا آپ اپنے گھرکے صحن کو دیکھ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آپ کے کھلاڑیوں کی ذہنی طور پر حالت بہت نازک ہے، وہ نتائج کی پرواہ اس وقت تک نہیں کرتے جب تک توقعات پوری نہ ہوں، آپ کو نتائج دیکھنے چاہئیں،  اپنے ملک کا خیال رکھنا چاہیے، یہ لوگ ہر وقت ماتم کرتے ہیں کہ انڈیا کو یہ مل گیا، انڈیا کو وہ مل گیا۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ ہمیں نظر انداز کرنا چاہیے اور انہیں ماتم کرتے رہنے دینا چاہیے، ہمارے پاس اچھی چیزیں ہیں جن پر ہمیں فوکس کرنا چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں انڈیا کوالٹی کے لحاظ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کہاں کھڑا ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ گلوبل کرکٹ میں ریونیو کےلحاظ سے انڈیا کا بہت بڑا حصہ ہے،انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی تنخواہیں وہاں سے آتی ہیں جو انڈیا ورلڈ کرکٹ کو دیتا ہے۔

مزید خبریں :