25 فروری ، 2025
بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلنے کی وجہ سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے غیر منصفانہ فائدے کے خدشات ظاہر کردیے۔
پیٹ کمنز نے بھارت کے ایک وینیو پر کھیلنے کو بڑا ایڈوانٹیج قرار دیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اس فیصلے پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ اچھی بات ہے کہ ٹورنامنٹ آگے بڑھ سکتا ہے اور ظاہر ہے کہ بھارت کو ایک وینیو پر کھیلنے سے بہت بڑا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے۔
خیال رہے کہ پیٹ کمنز فی الحال ایکشن میں دکھائی نہیں دے رہے، انجری کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کپتانی کررہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہی ہے جب کہ گروپ میچز کے لیے دیگر ٹیموں کو دبئی کا سفر کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بھی دبئی میں کھیلے گی۔