Time 02 مارچ ، 2025
صحت و سائنس

سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کیلئے ہدایات جاری کر دیں

سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کیلئے ہدایات جاری کر دیں
عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں: سعودی وزارت صحت/ فائل فوٹو

سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کردیا۔

وزارت صحت کے مطابق عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں، عمرہ کے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑبخارکی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق اس ویکسینیشن سے وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ موسمی بخاراورانفلوئینزا سے بچاؤ کی بھی ویکسینیشن پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معمر اور مریض افراد عمرہ روانگی سے 2 ہفتے قبل ویکیسنیشن ضرورکروائیں۔

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ ویکیسنیشن کروائیں تاکہ صحت مند رہ کر عمرہ آسانی اوریکسوئی سےکرسکیں۔

مزید خبریں :