03 مارچ ، 2025
سندھ: سکرنڈ میں پولیس ایس ایچ او نے اپنے ہی اہلکاروں پر منشیات اور جسم فروشی کے اڈے چلانےکا الزام عائد کردیا۔
پولیس افسر کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ایس ایچ او اصغر اعوان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کے جوان منشیات فروشی، جسم فروشی اور مرغوں کی لڑائی کے اڈوں سے ماہانہ وصول کرتے ہیں۔
ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی سہولت سے منشیات کا زہر نوجوانوں کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ گھناؤنے دھندے میں ملوث اہلکار اس دن سے ڈریں جب ان کی اپنی اولادیں منشیات کی عادی ہوجائیں گی۔