Time 04 مارچ ، 2025
صحت و سائنس

اسلام آباد اور پنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ اور سانس کے مریض شدید متاثر ہوسکتے ہیں

اسلام آباد اور پنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع، دمہ اور سانس کے مریض شدید متاثر ہوسکتے ہیں
اسلام آباد میں پیپرمل بیری کے پولن کا غلبہ ہے جوکُل پولن کا 97 فیصد حصہ بناتا ہے: محکمہ موسمیات— فوٹو:فائل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن الرجی کا سیزن شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کا پھیلاؤ مارچ کے دوسرے اورتیسرے ہفتے کے دوران انتہا پر ہوگا، دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مختلف سیکٹرز میں پولن کی سطح کی نگرانی کیلئے  آلات نصب ہیں، سیکٹرایچ8، ایف10،ای 8 اور جی 6 میں آلات نصب کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہارکے آغاز کے ساتھ پولن کی مقدار بتدریج بڑھتی ہے، پولن کی مقدار پھولوں کے مکمل کھلنے پر اپنی انتہائی سطح پرپہنچ جاتی ہے، اسلام آباد میں پیپرمل بیری کے پولن کا غلبہ ہے جوکُل پولن کا 97 فیصد حصہ بناتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار45 ہزار ذرات فی مکعب میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید خبریں :