05 مارچ ، 2025
بالی وڈ کی نامور جوڑی نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔
بھارتی میڈیا پر اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جلد شادی کے چرچے تھے تاہم اب دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جوڑے کے درمیان جاری رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل کیا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے اور یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔
یاد رہے کہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے 2022 میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔
اس جوڑی کو پہلی بار ایک ساتھ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔