05 مارچ ، 2025
بھارت کی ریاست کرناٹکا کی باڈی بلڈر خاتون کی دُلہن کے روپ میں کئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں خاتون چترا پروشوتم کی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آئیں جس میں وہ عروسی لباس ساڑھی میں ملبوس تھیں۔
چترا پروشوتم گزشتہ کئی سالوں سے باڈی بلڈنگ کررہی ہیں اور انہوں نے اپنے اس جنون کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنے قریب لوگوں کی ناراضی بھی جھیلی۔
رپورٹس کے مطابق چترا کے گھر والوں کو اس بات کی فکر تھی کہ ان سے شادی کون کرے گا لیکن باڈی بلڈر خاتون کے گھر والوں کے تمام تر خدشات غلط ثابت ہوئے اور حال ہی میں چترا کی شادی ہوئی۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چترا سے شادی کس نے کی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق چترا پروشوتم نے اپنے پرانے دوست سے شادی کی ہے، دونوں نے دیرینہ دوستی کو جیون بھر کے لیے نبھانے کا وعدہ کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے باڈی بلڈر دُلہن پہلی بار دیکھی ہے، چترا کو سوشل میڈیا پر شادی کی مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔