05 مارچ ، 2025
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار توقیر ناصر نے نئے اداکاروں کو نصحیت کردی۔
توقیر ناصر نے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کے سنہرے دور میں کام کیا اور500 سے زائد رولز کیے جب کہ انہیں 1999 میں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
حال ہی میں سینئر اداکار نے ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی کے دور کو یاد کیا۔
اداکار نے ماضی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم خوش قسمت تھے ہمیں اشفاق احمد اور یاور حیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہمیں سکھاتے تھے اور سختی سے ہمیں ریہرسل کرواتے تھے۔
توقیر ناصر نے کہا کہ اب کے دور میں اداکار ریہرسل نہیں کرتے اور آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں، آج کل لڑکیاں میک اپ پر 2 گھنٹے لگاتی ہیں، اگر وہ اسکرپٹ پر وقت لگائیں تو زیادہ اچھا کام نظر آئے گا۔