Time 05 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھارتی انڈسٹری سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھارتی انڈسٹری سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا
ڈیوڈ وارنر اس سال آئی پی ایل کیلئے دستیاب نہیں تھے اور اس کی وجہ ان کا تیلگو فلم انڈسٹری میں کام کرنا ہے/ فائل فوٹو

بھارت: آسٹریلوی کرکٹر  ڈیوڈ وارنر نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر اس سال آئی پی ایل کیلئے دستیاب نہیں تھے اور اس کی وجہ ان کا تیلگو فلم انڈسٹری میں کام کرنا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر تیلگو فلم انڈسٹری سے اپنی اداکاری کا آغار کررہے ہیں اور میتھری مووی میکرز کے بینر تلے تیار ہونے والی فلم 'رابن ہوڈ' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میتھری مووی میکرز  وہی کمپنی ہے جس نے بلاک بسٹر فلم 'پشپا 2' بنائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پروموشنل ایونٹ میں فلم سازوں نے بھی انکشاف کیا کہ وارنر بڑے پردے پر شروعات کرنے والے ہیں۔

مزید خبریں :