Time 05 مارچ ، 2025
کھیل

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ، ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں کوہلی کا کونسا نمبر ہے؟

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ، ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں کوہلی کا کونسا نمبر ہے؟
فوٹو: فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے کی بیٹرز رینکنگ  میں بھارت کے شبمن گل کا پہلا نمبربرقرار ہے جب کہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ چیمپئنزٹرافی میں بہترین  بلے بازی کے بعد ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کرکے  پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے کلاسن ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارتی کپتان روہت شرما 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر  پر چلےگئے ہیں۔

افغانستان کےابراہیم زدران13 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پرآگئے

ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا کےکیشو مہاراج 2 درجے ترقی کےبعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ  پاکستان کے شاہین آفریدی بولرز کی رینکنگ میں نویں نمبرپر موجود ہیں۔

بھارت کے محمد شامی تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر  پر آگئے ہیں،  جنوبی افریقا کے مارکو ینسن 9 درجےترقی کے بعد 18ویں نمبرپر موجود ہیں۔ انگلینڈکے جوفرا  آرچر 13 درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر  پر موجود ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز  میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلے نمبر  پر آگئے ہیں، عظمت اللہ عمر زئی کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوئی ہے۔افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر  پر چلے گئے ہیں۔

بھارت  کے اکشر پٹیل 17 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید خبریں :