06 مارچ ، 2025
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کررہی ہے ؟
وکیل درخواست گزار نے کہا پولیس ایس بی سی اے حکام کے ساتھ کلینک سیل کرنے بھی آئی تھی، خدشہ ہے کلینک دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔
بعد ازاں عدالت نے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست نمٹادی۔