Time 06 مارچ ، 2025
دنیا

دبئی میں بھیک مانگنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، کتنی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے؟

دبئی میں  بھیک مانگنے والوں  کے گرد گھیرا  تنگ، کتنی سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے؟
دبئی پولیس نے بھکاریوں کےخلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں/فوٹوفائل

دبئی پولیس نے بھکاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 9  بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے  بھکاریوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور 9 بھکاریوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

دبئی پولیس کا بتانا ہے کہ بھیک مانگنے پر 3 ماہ جیل اور 5 ہزاردرہم  (3لاکھ 80ہزار روپے) جرمانہ ہو سکتا ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ  عوام بھیک مانگنے والوں کی اطلاع دیں جبکہ بھکاریوں کی اطلاع کے لیے موبائل ایپ “پولیس آئی “سروس بھی فعال کردی گئی ہے۔ 

دبئی پولیس کے مطابق عوام 901 پربھی بھکاریوں کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں :