Time 07 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے

اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے
حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ایکس ( ٹوئٹر ) اکاؤنٹ پر ابھیشیک کے حق میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی/ فائل فوٹو

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن بیٹے ابھیشیک بچن پر اقربا پروری کے حوالے سے کی جانے والی تنقید پر بول پڑے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کے ایکس ( ٹوئٹر ) اکاؤنٹ پر ابھیشیک کے حق میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی ۔

بھارتی میڈیا کی  ٹوئٹ میں درج تھا کہ ’ابھیشیک متاثر کن فلمو گرافی کے باوجود غیر منصفانہ طور پر اقربا پروری کے حوالے سے ہونے والی  تنقید کا شکار ہوئےلیکن ان کی  فلموگرافی میں کامیاب  فلموں کی تعداد  زیادہ ہیں ‘۔

اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے
اسکرین گریب

ٹوئٹ پر امیتابھ بچن بھی اپنے خیالات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور بگ بی  نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں بھی ایسا ہی محسوس کرتا ہوں اور صرف اس لیے نہیں کہ میں ان کا باپ ہوں‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے بھی امیتابھ بچن بیٹے ابھیشیک کو شاندار قرار دے چکے ہیں۔

ابھیشیک بچن نے بالی وڈ انڈسٹری میں 2000 میں  کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’ ریفیوجی  ‘سے ڈیبیو کیا تھا، ابھیشیک  کے فلمی کیرئیر میں ’دھوم، یووا، کبھی الوداع  نہ کہناجیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک کو  2010 کے بعد اپنے  فلمی کیرئیر میں ایک جھٹکا لگا، جس دوران ان کی فلم  راون، ڈو اینڈ ڈائی، گیم، پلیئرز وغیرہ  باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔

مزید خبریں :