08 مارچ ، 2025
مشہور ویڈنگ فوٹوگرافر جوزف رادھک نے انکشاف کیا ہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی ایک گھر کی تقریب یعنی ہاؤس پارٹی جیسی تھی۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس شادی کی تقریب میں صرف 40 افراد نے شرکت کی ۔
حال ہی میں ویڈنگ فوٹوگرافر جوزف رادھک نے انوشکا اور ویرات کی شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی بھی 2017 میں ہوئی تھی اور اسی سال میری ٹیم نے ویرات انوشکا کی شادی کی فوٹوگرافی کی، شادی کی تقریب ایک ہاؤس پارٹی جیسی تھی جو کہ پرفیکٹ تھی جس میں ہر ایک نے انجوائے کیا‘۔
اس سے قبل ویڈنگ فلم میکر وشال پنجابی نے بھی ویرات اور انوشکا کی شادی کو ’خوبصورت‘ کہا تھا۔
وشال پنجابی نے بتایا تھا کہ انوشکا ویرات کی شادی میں ان کے والدین، خاص کولیگز اور دوستوں سمیت صرف 40 افراد نے شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک ٹی وی کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جس کے بعد دونوں شخصیات نے اپنے تعلق کو سب سے چھپائے رکھا۔
2017 میں ویرات انوشکا اٹلی میں ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جوڑے نے جنوری 2021 میں اپنے پہلی اولاد کا استقبال کیا اور بیٹی کا نام وامیکا رکھا جب کہ فروری 2024 میں جوڑے کے ہاں بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی۔