Time 21 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

1300 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ویرات اور انوشکا کتنا مہنگا پانی پیتے ہیں؟

1300 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ویرات اور انوشکا کتنا مہنگا پانی  پیتے ہیں؟
انوشکا ویرات فٹنس کے لیے سخت اصولوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص روٹین فولو کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں/فوٹوفائل 

بھارت کا امیر ترین جوڑا ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ان دنوں بھارت چھوڑ کر مستقل طور پر لندن منتقل ہوگئے ہیں لیکن آج بھی اس جوڑے میں جو چیز مشترکہ ہے وہ ان کا شاہانہ طرز رہائش ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ  انوشکا شرما فٹنس کے لیے سخت اصولوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص روٹین فولو کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں،حال ہی میں 2 سال بعد بھارت واپس آنے والی انوشکا بھی اپنے انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں۔

 لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ویرات اور انوشکا جو مہنگا پانی پیتے ہیں وہ خاص طور پر باہر  سے منگوایا جاتا ہے ؟ اس پانی کی قیمت کیا ہے آئیے جانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ ویرات اور انوشکا پینے کیلئے  مخصوص اور امپورٹڈ پانی استعمال کرتے ہیں جو عام لوگوں کیلئے خاصا مہنگا ہے۔

ویرات کوہلی اور  انوشکا ایوین نیچرل اسپرنگ کا پانی پیتے ہیں۔

پانی کی خاصیت کیا ہے؟

ایوین نیچرل اسپرنگ کا خاص پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے پر واقع Evian-Les-Bains نامی  جھیل سے نکلتا ہے،  Evian-Les-Bains مغربی یورپ کی سب سے بڑی جھیلوں میں سے ایک اور سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی مشترکہ ہے۔

اس پانی  سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ہر قسم کے کیمیکل سے پاک ہوتا ہے،ایوین نیچرل اسپرنگ  کا پانی ویسے تو تقریباً ہر جگہ دستیاب ہے لیکن  خاص طور پر فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے۔

 ایک لیٹر پانی کی قیمت کتنی ہے؟

بھارتی میڈیا  کے مطابق اس خاص پانی کی قیمت کی بات کریں تو ایوین نیچرل اسپرنگ کی  بوتل کی قیمت  600  بھارتی روپے ہے، اگر کوئی روزانہ 2 لیٹر پانی پیتا ہے تو اس  پانی کی قیمت تقریباً 1200 بھارتی روپے بن جاتی ہے ۔ 

دوسری جانب  ایمیزون انڈیا پر ایوین نیچرل اسپرنگ کی ایک لیٹر والی ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200  بھارتی روپے درج ہے۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2018 میں شادی کی تھی، 2021 میں جوڑے کے ہاں بیٹی وامیکا اور رواں برس بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید خبریں :