Time 09 مارچ ، 2025
دنیا

ایران بدمعاشی کرنے والے ممالک کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا، ٹرمپ کے خط پر خامنہ ای کا سخت ردعمل

ایران بدمعاشی کرنے والے ممالک کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا، ٹرمپ کے خط پر خامنہ ای کا سخت ردعمل
بدمعاشی کرنے والے کچھ ممالک مسائل حل کرنے کیلئے نہیں بلکہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے بات چیت پر زور دیتے ہی: ایرانی سپریم لیڈر 

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران بدمعاشی کرنے والے ممالک کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔ 

گزشتہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے بات چیت سے متعلق خط بعد اپنے پہلے ردعمل میں ایرانی سپریم لیڈر نےکہا کہ بدمعاشی کرنے والے کچھ ممالک مسائل حل کرنے نہیں بلکہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے بات چیت پر زور دیتے ہیں۔ 

 آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران ایسے ممالک کے مطالبات قطعی تسلیم نہیں کرے گا اور  اپنے میزائل پروگرام کے خاتمے کے مطالبات بھی تسلیم نہیں کرے گا۔

واضح رہے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیٖڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھا تھا جس میں جوہری معاہدے کے لیے بات چیت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایران کے لیے بہتر ہوگا، دوسری صورت میں ہمیں کچھ اور کرنا ہوگا۔ 


مزید خبریں :