Time 09 مارچ ، 2025
دنیا

ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا

ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا
مزید افغان مہاجرین کو جگہ دینے سے قاصر ہیں، ایرانی وزیر داخلہ/ فائل فوٹو

تہران: ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا ہے اور اس حوالے سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ مزید افغان مہاجرین کو جگہ دینے سے قاصر ہیں جبکہ سرحدوں کی نگرانی سخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان اور ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو زبردستی کے بجائے منظم طریقے سے انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کی تھی۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے کا حکم دیا تھا اور ملک نہ چھوڑنے پر یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کی وارننگ دی تھی۔


مزید خبریں :